ضلع کھرمنگ موضع غندوس میں واٹر چینل منصوبہ کرپشن کا نذر، عوام سراپا احتجاج۔

کھرمنگ(پ،ر) غندوس میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے شروع ہونے والا منصوبہ ٹھیکیدار کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے سبب کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال نامکمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹر چینل تعمیر کرتے وقت ٹھیکیدار اور اس کے کارندوں کو ناقص اور زائد المیعاد مٹیریل استعمال کرتے ہوئے مقامی جوانوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا اور خراب شدہ سیمنٹ کے درجنوں بیگ ضبط کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں آج متعلقہ محکمے کے ذمہ دار افراد منصوبے کا جائزہ لینے آئے اس موقع پر غندوس کے سرکردگان اور جوانو ں کی کثیر تعداد نے منصوبے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اہل علاقہ نے متعلقہ آفیسران سے ٹینکی کا چھت لگانے، ٹینکی کے اندر مضبوط طریقے سے پلاستر کرنے اور پانی کا اور فلو اور ٹینکی کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کیلئے ملازمین کو پابند کرنے کا مطالبہ قرارد کی شکل میں پیش کیا ہے۔ متعلقہ افسران نے عوام کی شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے محکمہ واٹر سپلائی جلد نواقص کرکے عوام سے کئے ہوئے وعدے پر اترتی ہے یا اس منصوبے کی تکمیل کے لئے بھی کوئی احتجاج یا دھرنا دینا پڑے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc