پیپلزپارٹی نے بھٹو کی قبر کو جمہوریت کا محور جبکہ جاتی امراء کو کرپشن کا مرکز قرار دے دیا۔

اسلام آباد (پ ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کی قبر جمہوریت کا محور جبکہ جاتی امراء کرپشن کا مرکز ثابت ہو چکا۔ضیاءالحق کے گماشتے عدالت عظمیٰ سمیت تاریخ اور عوام کی عدالت سے بھی بدعنوان ثابت ہو چکے۔ملک میں جمہوریت بھٹو خاندان کے خون کی بدولت زندہ ہے ورنہ نواز شریف تو اپنی جان بخشی کے عوض مشرف سے معاہدہ کر کے کھسک گئے تھے بھٹو شہید کا عدالتی قتل پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل تھا۔بھٹو شہید نے اصولوں اور عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا اور تختہ دار کو چوما۔دوسری طرف آمریت کی نرسری کے پیداوار شریف برادران پرویز مشرف کے پاوں پکڑ کر بھگوڑا ہوگئے اور تیسری بار اقتدار ملنے کے باوجود نشان عبرت بن گئے ۔سیاسی شعور رکھنے والوں کے لئے ان واقعات میں بہت بڑا سبق موجود ہے کہ عوامی اور اصولوں کی سیاست کرنے والے مر کے بھی زندہ ہوتے ہیں اور آمروں کی چھتری تلے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے زندگی میں ہی اپنے انجام کو پہنچتے ہیں ۔نااہل لیگ کا سیاسی بیڑہ غرق ہو چکا ہے اور اوٹ پٹانگ بیانات ڈوبنے والوں کی آخری چیخیں ہیں ۔بھٹو شہید عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور تاریخ انکے نام کی تعظیم کرتی ہے۔بیہودہ بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے اپنی ذہنی پراگندگی اور سیاسی میلاپن ظاہر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا کام تخت لاہور کی خوشنودی حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کو پنجاب کے ایک حلقے سے کم قرار دے کر یہاں کے عوام کی توہین کی ہے اور آئینی حقوق کے حوالے سے مایوسی کے شکار عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ موجودہ حکومت کا دور گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو تاریخ کے نازک ترین موڑ پر بے یار و مددگار چھوڑ کر بدعنوانوں کی آشیر باد حاصل کرنے میں مگن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوامی حقوق سے ہرگز غافل نہیں ہے اور ہم نواز لیگ کی کرپشن،اقرباء پروری اور ٹھیکوں کی بندربانٹ کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں ۔صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے آئینی معاملے میں جو دوہرا معیار اپنایا ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc