ضلع شگر کے روایتی سیاست دانوں نے علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا۔

شگر( پ ر)پی ٹی آئی شگر کے صد انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے کہ شگر کے سیاست میں دو افراد کا راج رہا ہے اورروایتی سیاستدانوں نے علاقے کے کے لیے کچھ نہیں کیا۔شہر قائد میں بھی پی ٹی آئی شگر کراچی ڈویڑن کا کابینہ سازی اور حلف برداری۔ راولپنڈی اسلام آباداور لاہور کے بعد کراچی میں تحریک انصاف شگر کراچی ڈویڑن کی کابینہ سازی اور حلف برداری مکمل ہوئی عدیل شگری نے کراچی کے مشہور ہوٹل باربی کیو ٹو نائٹ میں تمام نو منتخب اراکین سے حلف لیا خطاب میں انہوں نے کہا کہ شگر کے سیاست میں دو افراد کا راج رہا ہے اور ان روایتی سیاستدانوں نے آج تک کوئی قابل قدر کام نہیں کیا شگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انھوں نے مزید کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد معاشرے میں نوجوانوں کے ذریعے ایک نئی سوچ لے کر آنا ہے تقریب حلف برداری میں چیف آرگنائز وزیر تطہیر شگری ،ثاقب شگری اور کابینہ صدر خادم رانا نے بھی خطاب کیے اور علاقے کے مسائل پر روشنی ڈالی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc