کاشت کاری کا موسم شروع ہوتے ہی کھاد ڈیلروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔

شگر(نامہ نگار)کاشت کاری کا سیزن شروع ہوتے ہی کھاد ڈیلروں نے عوام کو لوٹنے کا مکمل بندوبست کرلیا۔کھاد کی قیمت آسمان کوپہنچ گئے 2400میں فروخت ہونے والی کھاد بوری3000میں فورخت ہونے لگی۔ آئے دن کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ۔اس سلسلے میںمحکمہ زراعت اورانتظامیہ کے خاموشی معنی خیز ہے۔تفصیلات کے مطابق کاشت کاری کے سیزن شروع ہوتے ہی کھاد ڈیلروں نے کاشت کاروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے لوگوں کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں2400سے بڑھا کر 2750 اورسے 3000 فروخت کی جارہی ہے۔لوگوں نے محکمہ زراعت بلتستان اور بلتستان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد ڈیلروں کی بڑھتی ہوئی بے لگامی کو لگام دیں اور کاشت کاروں کو مناسب ریٹ پر کھاد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc