گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے وزیر اعظم کیلئے امیدار کا اعلان، عوام کو تیار رہنے کا حکم۔

گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ جس ملک میں شاہد خاقان عباسی جیسے لوگ وزیراعظم بن سکتا تو میں کیوں نہیں وزیراعظم بن سکتا۔ اُنہوں نے اپنے ہی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک انگوٹھا چھاپ قومی اسمبلی کا ممبر بن کر ملک کا وزیر بنتا ہے جبکہ مجھے ڈاکٹر ہوکر بھی یہ حق حاصل نہیں۔ اُنہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے کہا ہے کہ اگر صرف سو افراد میرے ساتھ شامل ہوتو میں اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کیلئے سو دن کا دھرنا دینے کیلئے تیار ہوں۔ اُن کے اس بیان پر سول میڈیا پر لوگ خوب جگتایاں مار رہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس 100 افراد کا بھی مینڈیٹ نہ ہو وہ گلگت بلتستان میں وزیر بنا ہوا ہے جو اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتی ہے اور عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران واقعی میں گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں تو سب سے پہلے 33 افراد اس بے اختیار عہدے سے استفاء دیکر اسلام آباد پونچ جائیں عوام نے جس طرح ٹیکس کے خلاف لانگ مارچ کیا گندم سبسڈی میں لانگ مارچ کیلئے تیار ہوئے بلکل اسی طرح اگر عوامی نمائندہ کہلانے والے جھوٹ کی دنیا سے نکل کر عملی میدان میں آتے ہیں تو عوام ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc