پاکستان پیپلزپارٹی نے خالصہ سرکار کے نام پر لوٹ مار کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔

سکردو (پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن اور ضلع سکردو کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عوام کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرینگے حکومت اور سرکاری آفیسران خالصہ سرکار کے نام پر حالات خراب کرنے سے باز رہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی زمینوں کی محافظ بن کر کھڑی ہے عوام کے حقوق پر حکومت کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔سکردو میں خالصہ سرکار کے نام پر جو تعمیرات گرائی جارہی ہے اور عوامی زمینوں پر قبضے کی جو کوششیں جاری ہیں وہ حالت خراب کرنے کا موجب ہے حکومت اور انتطامیہ ہوش کے ناخن لیں اگر کوئی گلگت بلتستان کے عوام کی زمینوں کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے تو یہ اسکی بھول ہے ہم کشتیاں جلا کر عوامی حقوق کے دفاع کے لئے کمر بستہ ہوچکے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت اور حق ملکیت دلانا ہمارا بنیادی منشور اور مشن ہے۔بلتستان ریجن کے حکومتی نمائندوں پر حیرت ہے کہ وہ عوامی حقوق کا ساتھ دینے کے بجائے عوام دشمن وزیر اعلیٰ کو سپورٹ کر رہے ہیں بلتستان ریجن کے نمائیندے عوام کے بجائے وزیر اعلیٰ کے نمائیندے بنے ہوئے ہیں جو کہ نہایت افسوسناک امر ہے ۔بلتستان کے عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پیپلز پارٹی پوری طاقت کے ساتھ انکے ساتھ کھڑی ہے۔انہون نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کی ایف ڈبلیو او سکردو روڈ کو عالمی معیار اور تیکنیکی اصولوں کے مطابق مقررہ وقت پر تعمیر کرے گا اور اسکے معیار اور ڈیزائنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دوران تعمیر لوگوں کی سفری مشکلات کا بھی خیال رکھا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ سکردو میں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہے اور لوگوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں مگر صوبائی حکومت اور محکمہ برقیات خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا حق ہے حکومت فورا ان مسائل کو حل کرے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عوام کے بجائے رائیونڈ کی زبان بول رہے ہیں۔صوبائی حکومت نواز شریف کی مکمل نااہلی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بے سر و پا بیانات دے رہی ہے دراصل وزیر اعلیٰ کو نواز شریف کے ساتھ اپنے سیاسی کیریئر کا بھی انجام نظر آرہا ہے۔وزیر اعلیٰ سیاسی سمجھ بوجھ سے مکمل طور پر عاری ہیں اور آمرانہ ذہنیت کے حامل ہیں

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc