سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب،حکومت سرکاری اسکولوں کے بچوں کو کتابیں فراہم کریں میں ناکام۔

شگر(پ ر)مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر عباس نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کی چھٹیاں ختم ہونے میں چند دن رہ گئے اور تاحال بچوں کو کتابیں نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتابیں نہ ملنے کی وجہ سے بچے دو ماہ تک آوارہ ہوگئے اگر حکومت نے اب بھی ہوش کا نآخن نہیں لیا آور بروقت کتابیں فراہم نہیں کی گئی تو پچھلے سال کی طرح بچے بغیر کتابوں کے امتحان دینے پر مبجور ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم عام کرنے کا دعویٰ تو ضرور کررہی ہے مگر عملی میدان میں حکومت کسی بھی اعلان کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بچوں کے مستقبل کے بآرے میں فکر مند ہیں تو 15مارچ سے قبل کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ان۔کا کہنا تھا کہ حکومت طلبا کے مسقبل سے کھیلنے کے درپہ ہیں اس لئے امسال بھی تاحال کتابیں فراہم نہیں کی گئی ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کتابیں فراہم نہیں کرسکتی تھی تو اعلان ہی کیوں کیا ان کا کہنا تھا کہ مفت کتابیں حکومتی سطح پر فراہم کرنے کے اعلان کے باعث کتب فروشوں نے بھی سرکاری سکولوں کی کتابیں رکھنا چھوڑ دیا ہے اور سرکار خود بروقت کتابوں کی فراہمی میں کامیاب نہیں ہوا ہے جس کے باعث طلبا دھری ازیت کا شکار ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی مستقبل کو داو پر لگنے سے بچنے کے لئے 15مارچ تک ہر صورت کتابیں فراہم کریں بصورت دیگر احتجاج پر ہم مجبور ہوں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc