بنیادی تعلیم ہرشہری کا جمہوری حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر داخلہ مہم چلانے کے لئے اقدامات کریں۔ امام جمعہ شگر

شگر(عابدشگری)علمائے امایہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس الدین نے کہا ہے کہ بنیادی تعلیم ہرشہری کا جمہوری حق ہے اور حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر داخلہ مہم چلانے کے لئے اقدامات کریں جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمعیار تعلیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے ضلع شگر کی تعمیر و ترقی کے لئے معیاری تعلیم انتہائی ضروری ہے ۔تعلیم ہر ایک کا حق ہے اس لئے کوئی بچہ تعلیم۔سے محروم نہیں رکھنا چاہیے۔ایک بچہ ان پڑھ ہوگا تو ایک معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہوگا ۔اساتذہ اپنے پیشے سے مخلص ہو جائیں اور استاد کے وقار کو بلند رکھیں ۔وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم سمیت محکمہ تعلیم کے تمام ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ شگر میں معیاری تعلیم عام کرنے اور ضلع کو 100پڑھا لکھا بنانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں محکمہ تعلیم کو جس قسم کی تعاون کی ضرورت ہوگی ہم ان کی مدد کے لئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم وقت کی ضرورت ہے زندہ قومیں تعلیم کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ایران نے جدید علوم سے استفادہ حاصل جس کے باعث اسرائیل جیسے سپر طاقت ایران کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں اور حالیہ میزائل حملے نے اسرائیل کے اوسان خطا کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تعلیم سے دور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے مسلمانوں کو چائیے کہ اسلام مخالف اس پالیسی کے خلاف میدان میں آکر زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیں تو ان کے مزموم عزائم خاک میں مل سکتے ہیں۔

 

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc