تعلیمی میدان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں یکسانیت پیدا کرنا اور فاضلہ ختم کر کے ہی معیار تعلیم کو بلند کیا جا سکتا ہے۔ ڈی ڈی ایجوکیشن شگر

شگر(عابدشگری)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر حاجی نذیر شگری نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں یکسانیت پیدا کرنا اور فاضلہ ختم کر کے ہی معیار تعلیم کو بلند کیا جا سکتا ہے۔ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ پبلک پرائیویٹ کواردڈینیش کے حوالے سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات قابل تحسین ہے۔ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جو بھی پرائیویٹ سکول ماہ اپریل تک رجسٹر نہیں ہو گا وہ مذید سکول نہیں چلا سکے گا۔ رجسٹریشن کے سلسلے میں محکمہ تعلیم بھرپور تعاون کرے گا۔ تاہم بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کیا جائے گا۔ گوشوارہ اور دیگر معلومات کی بر وقت ترسیل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس سیشن میں ناصر حسین AEO شگر، شیر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، غلام محمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلتستان ریجن نے بھی مختلف موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ حاضرین نے بلتستان سطح پر پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل حضرات کے لیے یہ سیشن اپنی نوعیت کا منفرد، کارآمد اور اہم سیشن بتایا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc