گلگت بلتستان سیاسی حقوق کی جدوجہد سے ہمکنار ہوئی ہے، پیپلزپارٹی وڈیرہ شاہی کا نام ہے۔

گلگت (پریس ریلیز) پیپلز پارٹی بے نقاب ہو چکی ہے یہ گلگت بلتستان کے امپاورمنٹ سے مخلص نہ تھی اور نہ ہے۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی عوام کو اپنا ہاری اور خود کو وڈیرہ شاہی سمجھتی ہے۔گلگت بلتستان کے سیاسی حقوق کی جدوجہد آج کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے طلباء اور نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آج اور کل کے مستقبل کو روشن منزل کی طرف کر دیا گیا ہے تاکہ گلگت بلتستان خوشحال اور با وقار معاشروں میں اپنا مقام بنا سکے۔انہوں نے کہا کہ رہنما کا کام ہوتا ہے کہ قوم کی رہنمائی کرے۔ مسلم لیگ (ن) کی قومی صوبائی قیادت نے رہنمائی کا حق ادا کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو جھوٹے نعروں اور سبز باغوں کے دعوﺅں سے نجات دلا کر تعمیر و ترقی،خوشحالی اور پرامن مستقبل دیا ہے۔انہوں نے نئی اصلاحات کےلئے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں،بار ایسوسی ایشنز اور سماجی فورمز کو بھی مبارک باد دی۔جنہوں نے موجودہ سیاسی اصلاحات کو دانشوارانہ نقطہ نظر میں دیکھا اور آج پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر ان اصلاحات کو عوام قدر کی نگاہ سے خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو با اختیار سیاسی، پارلیمانی اور مالیاتی نظام کی ضرورت ہے۔یہ ماڈل موجودہ اصلاحات میں موجود ہے ا ور اس با اختیار ماڈل کے تحت گلگت بلتستان ہانگ کانگ اور سنگاپور کی طرح تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ یہ جانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور حافظ حفیظ الرحمن کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے بعد گلگت بلتستان کی سیاسی اصلاحات پر بھی مثالی کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔جس نے پیپلز پارٹی کی سیاست کو دفن کر دیا ہے امجد ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کا باقی ٹولہ اب صرف بیانات کی حد تک رہ گیا ہے اور صرف فیس سیونگ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بد ترین کرپشن،بدامنی اور رنگ رلیوں سے اپنا منہ کالا کیا اور اب مکافات عمل سے دوچار ہے۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو صرف ایڈہاک سیسٹم پر رکھنا چاہتی ہے اس پارٹی نے گلگت بلتستان کو بدنامی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔اب یہ حقوق کی ڈگڈگی بجاتی ہے، پیپلز پارٹی اتنی مخلص ہوتی تو اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیتی، پیپلز پارٹیٰ کی اس منافقانہ پالیسی کو عوام سمجھ چکی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc