ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ کو پاکستان کے خلاف عالمی سازش میں کامیابی مل گئی۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیا ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مملکت پاکستان کو اُن ممالک میں شامل کر دیا ہے، جن کی نگرانی دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے کی جاتی ہے۔ اس فیصلے کو پاکستانی اقتصادیات کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس کے اٹھارہ فروری سے شروع ہونے والے اجلاس میں امریکا نے اپنے یورپی اتحادیوں کی مدد سے پاکستان کی نگرانی کرنے کی درخواست دی تھی۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روز کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ آخری ووٹنگ میں چین اور سعودی عرب نے بھی حصہ نہیں لیا تھا۔دہشت گردی کی مالی معاونت کی گرے لسٹ میں پاکستان شامل کرنے کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کہ ہم چار سال سے حکومت سے کہہ رہے تھے آپ وزیر خارجہ لگائیں، تاہم انہوں نے ہماری نہیں سنی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انڈیا پاکستان عالمی سازشیں کرنے لگا اور کامیاب ہوگئے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc