گلگت پولیس کی بڑی کامیابی،مسلسل ڈاکہ زنی کے وارداتوں میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

گلگت(چیف رپورٹر) نومل پولیس نے گزشتہ مہینے چار دکانوں کو توڑ کر لاکھوں روپے اور سامان چوری کرنے والے ملز م عبدالنصیر ساکن اوشکھنداس کو گرفتار کرلیا۔ملزم سے تحقیات جاری مزید اہم انکشافات متوقع۔ملزم اس ے پہلے بھی کئی بار چوری کی کیسز میں جیل جا چکا ہے۔نومل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینے نومل میں چار دکانوں کا ایک ساتھ چوری ہوئی تھی اور چور لاکھوں روپے اور سامان لے کر فرار ہوا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ زیر دفعہ 457و 380 کے تحت قائم کرکے تحقیقات کا اغاز کردیا تھا ۔اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ایف سی شاہد حسین عترت حسین بھی میرے ساتھ شامل تھے ۔ملزم عبدالنصیر چوری شدہ سامان جس میں لیپ ٹاپ اورموبائل بھی شامل تھے ہنزہ علی اباد میں فروخت کررہا ہے جس پر میں نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ہنزہ علی اباد سے پیشہ ور ملزم عبدالنصیر کو گرفتار کرلیا۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وہ چوری کے وارداتوں میں ملوث رہا ہے ملزم سے تحقیقات جاری ہے بہت جلد مزید انکشافات متوقع ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc