اساتذہ تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور اخلاقی تربیت پر بھی زور دیں۔سیکرٹری ایجوکیشن

چلاس(شفیع اللہ قریشی سے)اساتذہ تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور اخلاقی تربیت پر بھی زور دیں۔۔ سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان خادم حسین نے ہائی سکول تانگیر جگلوٹ میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ جس طرح تعلیمی تربیت پر زور دیتے ہیں اسی طرح طلباء کی جسمانی اور اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دیں۔انھوں نے کہا کہ استاد کا کام صرف سکول ٹائم پر ڈیوٹی نہیں بلکہ استاد ہمہ وقت استاد ہوتا ہے۔اسے سکول کے باہر بھی طلباء کی سرگرمیوں پہ نظر رکھنی چاہئیے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس سکول کی جانچ کا پیمانہ سالانہ رزلٹ ہوتا ہے۔اس لئیے رزلٹ کو سامنے رکھ کر تعلیمی معیار کا اندازہ لگائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کی مکمل پلان ترتیب دے رہے ہیں اور جلد اساتذہ کی تربیت کا نظام فعال کریں گے,سیکرٹری ایجوکیشن نے  پبلک سکول تانگیر کا دورہ کیا اور عمارت کا معائنہ کیا ۔عمارت کی تعمیر میں ناقص کام پر سیکرٹری نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ٹھیکیدار کی سرزنش کی ۔انھوں نے کہا کہ عمارت میں جو کام کرنا باقی ہے وہ فوراََ  مکمل کیا جائے انھوں نے کہا کہ سکول کو جب ہم اپنا گھر تصور کریں گے تو سکولوں کی حالت بہتر ہو گی,سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ میں پبلک سکول کو چیک کرنے کے لئیے دوبارہ جلد دورہ کروں گا جس میں تانگیر کے سکولوں کا مفصل معائنہ بھی ہو گا۔تانگیر کے عوامی نمائندوں نے سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقات کی اور تانگیر کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا,

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc