متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے شنوائی نہ ہونے کی صورت میں واپڈا کے خلاف عوامی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

چلاس (شفیع اللہ قریشی)دیامر ڈیم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر بختاور خان نے میﮈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا متاثرین بنگچولی گوہراباد ایک عرصے سے احتجاجی دھرنے میں ہے لیکن ابھی تک ان کی کوئی شنوائی نہ ہونا افسوس ناک اور شرمناک ہے متاثرین کی شرافت سے غلط فائدہ اٹھایا جاتا یے واپڈا اپنا قبلہ درست کریں ورنہ متاثرین بزور طاقت واپڈا  کو راہ راست پر لائنیگے انہوں نےکہا  واپڈا متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں آپ دیامر میں ڈیم بنا ریے ہیں کوئی پانی کی ٹینکی نہیں بنا رہے واپڈا نے اپنی دولت پر تالا لگا کر بند کر دیا ہے متاثرین اپنا حق مانگ رہے کسی سے بھیگ نہیں مانگتے ہیں جنہوں نے اپنے اباو اجداد , مساجد اور قبروں تک  ریاست کے لے قربان کر دیا آج وہ در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ہونا تو یہ چاہےکہ ان متاثرین کو سینے کے ساتھ لگا دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا الٹا ان کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا. انہوں نے کہا متاثرین ڈیم کی ریسٹلمنٹ کا فیصلہ بہت جلد کیا جائےاور فیصلہ ہم خود کرینگے ماضی کی طرح اسلام اباد یا کسی بند کمرے میں نہیں ہوگا فیصلہ گوہر اباد کے عوام کی سوچ اور بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہو کیا جائے گا تاکہ آنیوالی نسلیں ایک عظیم زندگی  گزار سکیں گے انہوں نےکہا ہم نے عہد کر لیا ہےکہ گوہر آباد کے چپے چپے کی حفاظت  کرینگے کسی کو میلی انکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے. ہم نے مزکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے ہیں پھر بھی اگر کسی ادارے نے دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش ک تو اس کے ساتھ کوی نرمی نہیں ہو گی.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc