ضلع نگر میں روزمرہ کی ضروریات کے مطابق اہم قانونی دستایزات بنوانے کیلئے عوامی اگاہی مہم کا اہتمام۔

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر کے سب سے زیادہ آبادی والے یونین کونسل چھلت شینبر میں بچوں کی پیدائشی سرٹیفیکیٹس بنوانے سمیت اپنے اہم دستاویزات بنوانے کے لئے اساتذہ اور زندگی کے دیگر اہم افراد کے ساتھ مل کر ایک بڑے واک کا اہتمام کریں گے۔ محمد ظفر ڈی ڈی ایل جی آر ڈی کا تقریب سے خطاب، برتھ سرٹیفیکیٹس سمیت دیگر دستاویزات بنوانا ہماری قانونی اخلاقی اور شرعی زمہ داری بھی ہے ضلع نگر میں تعلیمی شرح اندراج نہ ہونے اور ریکارڑ پر نہ آنے کی وجہ سے شرح تعلیم میں کمی کا ریکارڑ بتایا جاتا ہے،معروف مصنف اکبر حسین نحوی، دستاویزات اور سرٹیفیکیٹس کے بغیر سکولوں سمیت دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور ملک سے باہرجانے کے لئے درکار تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے لازمی ہیں ان کی اہمیت بارے میں عوام کو آگاہی مہم کے زریعے اپنے قانونی دستاویزات ھاصل کرنے اور ان کومحفوظ رکھنے کے لئے اقدامات نہایت ضروری ہیں،حیدر خان حیدر،نمبر دار اعلیٰ مالک اشدر و دیگر کا تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر کے سب سے بڑے تحصیل چھلت ٹاؤن میں محکمہء ایل جی آر ڈی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب ک آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ شاہد حسین نے شرکاء تقریب کو تقریب منعقد کرنے کے مقاصد سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے دفتر چھلت سے ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں سندوں کا اجراء کیا گیا ہے جن میں ،شادی،قانونی ورثاء،فوتگی ، شادی اور دیگر تصدیقی اسناد کو جاری کیا گیا ہے لیکن چھلت شینبر ضلع نگر کا سب سے زیادہ آبادی کا تحصیل ہونے کے لحاظ جس انداز میں عوام کو اپنے بچوں کے پیدائش اندراج کرانے کے رجحان ہے وہ بہت کم ہے اس لئے ضروری ہے اس سلسلے میں اس تقریب کی مناسبت سے عوامی اشتراک اور دستاویزات کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے ۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے شرکاء سے سوالات دریافت کرنے اور معلومات سے آگاہی حاصل کرنے کی بھی درخواست کی۔ شرکاء نے مختلف سوالات بھی دریافت کئے۔ تقریب سے ڈی ڈی ایل جی آر ڈی نگر محمد ظفر،نمبر اعلیٰ مالک اشدر،اکبر حسین نحوی،ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چھلت حیدر خان حیدر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں سیکریٹری ایل جی آر ڈی تحصیل آفس چھلت ٹاؤن شاہد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc