ضلع شگر میں سیاحت کا سیزن شروع ہونے سے پہلے سیاحوں کوسہولت فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار۔

شگر( نامہ نگار)شگر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور موسم گرمامیں سیاحوں کی سہولت کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔ شگر بازار کی خوبصورتی کیساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے اہم اقدامات اٹھایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی زیر صدارت امن و امان اور ٹریفک پولیس مجسٹریٹ میٹنگ منعقد ہوا . ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ناصر حسین ، ایس ایچ او شگر محمود علی ، سٹی مجسٹریٹ محمد یوسف کے علاوہ ٹریفک انچارج اور سپیشل برانچ کے اہلکار شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے شگر میں ٹریفک کے معاملات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتر ٹریفک نظام مرتب کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی امن و امان اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ضلع میں ضوابط اور آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا. شگر کے داخلی اور خارجی چیک پوائنٹس پر چیک کرنے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ جبکہ جعلی شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین نے شگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے جامع پالیسی بنانے کی یقین دہانی کی گئی۔ ٹریفک کے لئے پارکنگ ایریا پر جلد ہی عمل درآمد کیا جائیگا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ناصر حسین نے کہا کہ ہم جلد ہی پبلک ٹرانسپورٹروں کے لئے نرخ نامہ جاری کریں گے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کریں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز کو رجسٹریشن لازمی قرار دیا جائے گا۔ ہماری ٹیم شگر انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔ غیر آئینی اور کسٹم ان پیڈ گاڑیوں کو قانونی دائرے میں لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ایس ایچ او شگر محمود علی نے بتایا کہ شگر میں کل 92 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں نفری کی کمی کے باعث ہم ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں کامیاب نہیں ہو رہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ شگر میں ٹریفک کا نظام اور امن و امان کو بہتر کیا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc