ریحام خان نے عمران خان اور بشری مانیکا پر شرمناک الزام لگا دیا۔

اسلام‌آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے کپتان پر ایک مرتبہ پھر الزامات کی بارش کر دی ہے اور کہاہے کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ تعلقات قائم ہو چکےتھے۔ برطانوی اخبار ’دی ٹائمز کو انٹرویو ‘میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی بشریٰ بی بی اور عمران خان میں تعلقات قائم ہو چکے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری شادی سے تقریباً 3 سال قبل سے ہی عمران خان اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطے میں تھے جبکہ مجھے علم ہے کہ دونوں یکم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس کا اعلان بعد میں کیا گیا، بالکل ماضی کی طرح جب عمران خان نے مجھ سے شادی کے دو ماہ بعد دنیا کو ہمارے رشتے کے بارے میں بتایا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریحام نے چونکا دینے والے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے سابق شوہر ہیں لیکن وہ اپنے افیئرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کے باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مجھ سے شادی کے دوران بھی عمران افیئرز میں ملوث رہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc