ڈی سی ہنزہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ انتظامی معاملات، امن امان کی صورتحال اور ترقیاتی پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ۔

ہنزہ(پ،ر) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کی صدارت میں پولیس مجسٹریٹس اور دیگر سرکاری افیسران کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کے دفتر واقع علی آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ضلع ہنزہ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بحث کی گئی۔ محکمۂ تعمیرات، تعلیمات، برقیات، مقامی حکومت اور صحت نے اجلاس میں اپنے اپنے محکموں کے جاری اور بیمار ترقیاتی سکیموں پر تفصیل سے بریفنگ دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان سکیموں پر کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعض بیمار سکیموں کی فوری تکمیل کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی محترمہ طاہرہ یعسوف نے محکمہ پولیس کے ترقیاتی کاموں پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ہنزہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے بعض انتظامی امور میں بہتری کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ تاکہ نقص امن کی کوئی گنجائش نہ رہے۔ خاص طور پر موسم بہار اور موسم گرما میں ممکنہ طور پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ہنزہ آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی اور امن و عامہ کی صورت حال میں بہتری کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔تعمیراتی کاموں میں کام آنے والا بارود کے بین الصوبائی اور بین الضلاع نقل و حمل سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو تنبیع کی گئی کی بارود کا استعمال اور نقل و حمل کے بارے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔مرکزی ہنزہ کے علاقوں میں بجلی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحوں کی سہولت کے لئے شمسی نظام کے ذریعے بجلی کی فراہمی پر غور کیا گیا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعمیرات اور برقیات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی آباد، کریم آباد اور التت میں سٹریٹ لائٹ کے لئے فیزیبیلٹی رپورٹ تیار کرے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc