وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی صوبائی وزرا کے ہمراہ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب ملاقات، اہم اعلانات

لاہور (پ۔ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی گلگت بلتستان کے صوبائی وزرا کے ہمراہ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے خصوصی طور پر بنجاب کے بجٹ سے رقم اور بہت سارے شعبوں میں مدد دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ، وزیر اعلی گلگت بلتستاں حا فظ حفیظ الرحمن نے لاہور میں قتل ہونے والے گلگت بلتستان کے طالب علم دلاور شہید کے قاتلوں کی بروقت گرفتاری اور اس کیس میں وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی پر ان کا شکر یہ ادا کیا اس موقعہ پر میاں شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان دنیا کی خوبصورت زمین ہے اسی طرح گلگت بلتستان کے لوگ بھی امن پسند اور اچھے ہیں ،شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان میں حفیظ الرحمن جیسے با ہمت اور عوامی خدمت گار وزیر اعلی ہیں حفیظ الرحمن نے بہت کم عرصے میں گلگت بلتستان میں ریکارڑ ترقیاتی کام کروا کر عوامی خدمت میں اپنا لوہا منوایا ہے، گلگت بلتستان کی مثالی ترقی میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا کردار ہے ۔اس موقعہ پر وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے مطالبے پر گلگت میں اربن ٹرانسپوڑت کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے پچیس بسیں ،گلگت بلتستان کی تمام زمینوں کو کمپیو ٹرائز کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون ، کرائم کنٹرول ونگ کا قیام ،لاہور میں گلگت بلتستاں ہاوس کیلئے زمین ،دلاور شہید کے اہل خانہ کیلئے دس لاکھ کی مالی امداد ،اور دیگر شعبوں میں گلگت بلتستان حکومت کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور پنجاب میں بر وقت رابطے کیلئے کوارڈینیشن کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔اس موقعہ پر وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پنجاب کو ہر وقت اپنے ساتھ پائیں گے وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے ڈھائی برسوں میں جس محنت اور لگن سے گلگت بلتستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا اس پر مسلم لیگ ن فخر کرتی ہے ،اجلاس میں سینئر وزیر گلگت بلتستان اکبر تابان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس طرح ہر وقت گلگت بلتستاں حکومت کا ساتھ دیا ہے اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ پنجاب کی ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے انہوں نے گلگت بلتستان میں سیاحوں کی آمد اور ٹرانسپور ٹ کی مشکلات کا زکر کیا ،وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کا تعاون دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ،وزیر ویمن ڈیولمنٹ صوبیہ مقدم نے دلاور شہید کے قاتلوں کی گرفتاری پر شکریہ ادا کیا ،اجلا س میں پنجاب حکومت کے وزرا اعلی حکام اور گلگت بلتستاں کی صوبائی کابینہ کے اراکین وزیر بلدیات رانا فرمان ،وزیر خوراک محمد شفیق ،مشیر اطلاعات شمس میر ،مشیر وزیر اعلی غلام محمد ، اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقعہ پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعلی شہباز شریف کو کہا کہ گلگت بلتستان میں نلتر میں پنجاب ہاؤس کیلئے زمین فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پنجاب حکومت کے تعاون سے پہلا شہباز شریف ایم آر آئی سنٹر تیار ہو چکا ہے ،اسی طرح پنجاب حکومت کے تعاون سے ہسپتال پر بھی کام شروع ہوا ہے ،آخر میں وزیر اعلی پنجاب شہاز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستاں کی عوام کے ساتھ تعاون ہم اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح کرتے رہیں گے ،قدرت نے گلگت بلتستان کو بہت سارے وسائل سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم خطے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں جس تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے اس پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ بہت جلد گلگت بلتستان کی معاشی تقدیر بدلے گی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc