پاکستان تحریک انصاف نے شگر میں جلسے کا اعلان کردیا۔

شگر( پ ر)پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین مقپون اور پی ٹی آئی شگر کے صدر انجینئر عدیل شگری نے کہاہے کہ جس علاقے میں فرسٹ ایڈ سروس نہ ہو اس علاقے کے عوام سیاسی نمائندوں سے کیا توقع کر سکتیں ہیں۔رواں سال اگست میں شگر پولوگراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کرکے دکھائیں گا۔پی ٹی آئی شگر کے ضلعی صدر انجینئر عدیل شگری نے پی ٹی آئی شگر اسلام آباد راولپنڈی ڈویڑن کابینہ کے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پچیس سالوں سے باریاں لینے والوں سے شگر کے ستر ہزار کی ابادی میں ایک فرسٹ ایڈ نہیں بن سکا پورے علاقے میں ایک ایمرجنسی ایمبولینس تک نہیں ہے عوام ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اقتدار میں آکر سب سے پہلے تعلیم اور صحت پر کام کروں گا انشاللہ چند سالوں میں شگر باقی اضلاع سے ترقی میں آگے نکل جائے گا۔حلف برداری کے تقریب میں راجہ جلال نے بھی شرکت کی اور کہا کہ انشاللہ رواں سال اگست میں شگر پولو گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کرکے دیکھاؤ گا جس سے شگر کے سیاست میں ایک انقلاب آئگا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc