مسلم لیگ نون کے رہنما اپنے ہی پارٹی پر برس بڑے،حکومتی کارکردگی میں شدید تنقید۔

گلگت(چیف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت مسلم لیگ ن کے رہنماء عتیق الرحمن اور شیر دل میر منعقد ہوئی اجلاس میں کارکنوں اور ورکروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عتیق ارالرحمن نے کہا کہ اج صوبائی حکومت کے قائم ہوئے تین سال کا عرصہ گزر گیا ان تین سالوں میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہونے کے بجائے پارٹی کے اندر خرابیاں شروع ہوچکی ہے کارکنوں اور پارٹی کے سینئر رہنماوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے اج جو لوگ وزارتوں اور مشیری کا مزے لوٹ رہے ہیں کل جب پارٹی اقتدار میں نہیں تھی اور پارٹی مشکلات میں تھی تو یہ لوگ کہاں تھے اج ہر کارکن اپنی ہی حکومت سے نالاں ہے اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ اج حکومت میں بیٹھے لوگ پارٹی کے اندر انتشار پھیلا کر اپنے پانچ سالہ دور اقتدار کو پورا کرینگے۔اور حکومت ختم ہوتے ہی کل یہ لوگ کسی اور پارٹی میں شامل ہونگے اور ایسے لوگوں کو کوئی بھی کارکن ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس پارٹی کو ہم نے بنایا ہے اور ہماری جوانیاں اس پارٹی کو بنانے میں صرف ہوئی ہے لہذا اج پارٹی کو اس طرح کسی اور کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔مسلم لیگ ن کے اجلاس سے شیر دل میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سیف ارالرحمن سے لے کر اج تک ہم لوگوں نے پارٹی کے لئے سب سے زیادہ پارٹی کو وقت دیا اور پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا لیکن اج ہم سے کوئی پوچھنے والا نہیں اور کارکن بے یارومددگار پھر رہے ہیں۔حکومت مخالف نعرے لگانے والے اج حکومت میں ٹھیکوں کے مزے لوٹ رہے ہیں اجلاس سے یوتھ ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر عادل حسین نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ کارکن تیار رہے جب بھی سینئر رہنماوں کا حکم ہوا تو پورے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اپنا پاور شو کریگی اور کارکنوں کے زیادتی کے خلاف سخت لائحہ عمل پر عمل کیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc