ضلع نگر کے شہری علاقوں میں صفائی کا نظام بدحالی کا شکار، سیاحت کی موسم سے پہلے صفائی مہم کا مطالبہ

نگر ( بیوررو رپورٹ) سیاحوں کی آمد سے قبل نگر کے شہری علاقوں اورKKH پرمصنوعی اشیا کے استعمال کے بعد پھیلے ہوئے کچرے کو صاف کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال سٹی مجسٹریٹ نگر نثار احمد نے ٹاون ایریاء میں انجمن تاجران شینبر کے ساتھ ملکر شروع کیا گیا منصوبہ پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عمل درآمد کرائیں۔ عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نگر سے مطالبہ۔ ٹاون ایریاء کے عوامی حلقوں کا مذید کہنا ہے کہ مین ٹاؤن ایریاء میں روزانہ کی بنیادی پر مختلف بازاروں سے روڑ پر پھینکا جانے والا کچرہ انسانوں سمیت ہرمخلوق کے لئے زہنی اذیت، پریشانی اور روز مرہ کی معمولات میں مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سال گپہ روڑ کی تعمیر و توسیع اور تشہیر کے بعد توقع ہے کہ اندرون و بیرون ملک سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کی سیاحتی مقامات کا رخ کر ے اس لئے نہایت ضروری ہے جو کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے متصل واحدنشیبی اور شہری علاقے چھلت بالا،اکبر آباد،سونیکوٹ،چھلت پائین اوررابٹ پائین میں آنے والے مہمان سیاحوں کو پورا علاقہ صاف ستھرا نظر آئے۔ ویسے بھی صفائی نصف ایمان کا حصہ ہوتی ہے اسلئے ایمانی تقاضے کو پورا کرنے کے ساتھ سیاح مہمانوں کو بھی صفائی بارے میں احساس اور اچھے تاثرات پیدا ہو جائیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میں مارکیٹ ایریاء میں ہسپتال روڑ تا گرلز ہائی سکول اور چاندنی چوک تا ضلعی ہیڈ کوارٹر کو ئی بھی مصنوعی اشیاء کے چنائی اور ایک جگہ تلف کاری کے لئے دکانداروں کے ساتھ ملکر خاکروب تعینات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں ایک سال قبل سٹی مجسٹریٹ نگرنثار احمد نے کام شروع کیا ہوا ہے جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر معطل ہو چکا ہے ۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر اس سلسلے میں مین مارکیٹوں میں تمام دکانداروں،پرائیوٹ اور تمام نجی اداروں کے س ساتھ ملیں اور فوری منصوبہ بندی انجمن تاجران شینبر سمیت تمام نجی و پرائیویٹ اداروں نے اپنی مالی اعانت سمیت ہر قسم کی مدد کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc