ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سےضلع نگر میں مجالس عزاء اور جلوس کا اہتمام۔

نگر (اقبال راجوا) ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے قدیم امام بار گاہ چھلت پائین سے میں ٹاون ایریاء مرکزی امام بارگاہ دارالخیر الکاظمین تک بر آمد راستے بھر میں عزاداروں اور جلوس کے شرکا ء کی ماتم داری۔ تفصیلات کے مطابق ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں آئمہء اہلبیت ؑ اور دختر رسول اکرم ﷺ کے فضائل بیان کئے گئے۔ آج اس سلسلے میں قدیم امام بارگاہ سے صبح نو بجے بر آمد ہو جس میں ہزاروں عزادارشریک ہوئے اور جلوس میں شریک ہو کر ماتم داری کرتے رہے ۔ جلوس مرکزی امام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ تھانہ چھلت پولس کی نفری بھی جلوس کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔جلوس کے اختتام پر شرکاء جلوس نے بزرگ عالم دین شیخ مالک اشترکی اقتداء میں نماز ظہرین باجماعت ادا کی اور ملت اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرا دیں۔ نماز کے بعد مجلس کا آغاز ہو گیا اور مختلف علماء کرام نے مجلس سے خطاب کیا۔ انہوں نے سیرت فاطمہ سلام اللہ اور اور آئمہء اطہار ؑ کے سیرت طیبہ کو آج کے دنیا کے مسائل و مشکلات کا واحد حل قرار دیا۔ انہوں نے نظام امامت اور جمہوری نظام حکومت کو ایک دوسرے کا متضاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امامت اللہ کی جانب سے ہے جبکہ جمہوریت انسانوں کی بنائی چیز ہے آج اپنی بنائی ہوئے اصولوں کے سبب مسائل کا شکار ہے۔ مجلس کے اختتام پر شرکاء جلوس میں تبرک بھی تقسیم کیا گیا اور ملک و ملت کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعائیں بھی کرا دی گئیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc