دیامر پریس کلب کے ممبران کا وزیر اعلی سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔

اسلام آباد (پریس ریلیز )وزیر اعلی گلگت بلتستان سے دیامر پریس کلب کے ممبران نے اسلام آبادمیں ملاقات کی ،ملاقات مشیر اطلاعات شمس میر اور میڈیا کوارڈینیٹر رشید ارشد بھی موجود تھے ،دیامر پریس کلب کے ممبران میں صدر پریس کلب دیامر محمد قاسم ،سینئر صحافی شہاب الدین غوری ،مجیب الرحمن،محمد علی ، راجہ اشفاق طاہر ،عمر فارق فاروقی اسد اللہ ،شفیع اللہ کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے ملاقات میں پریس کلب کے ممبران نے دیامر میں صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے دیامر پریس کلب کی عمارت کیلئے زمین اوردینے کا اعلان اور دیگر مسائل حل کرنے کا اعلان کیا جس پر دیامر پریس کلب کے ممبران نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کیلئے صحافی برادری خوش ہے اور حکومت سے امید کرتے ہیں کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے آئندہ بھی موثر کردار ادا کرے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc