ضلع غذر کیلئے گندم کے کوٹے میں کمی، عوامی ایکشن کمیٹی حرکت میں آگئے۔

گلگت(ڈسٹرک رپورٹر)وائس چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان فدا حسین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ غذر کے گندم کے کوٹے میں مسلسل کمی کی جارہی ہے ،یاسین اور ضلع غذر سے مسلسل عوام کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پہلے 8.2کلو فی فرد کے حساب سے گندم کوٹہ ملتاتھا جس کو کم کر کے 6کلو فی فرد اور پھر اس میں مزید کمی کر کے چارکلو فی فرد کیا جارہاہے جوکہ ناقابل قبول اور عوام پر زیادتی ہے،صوبائی حکومت گندم سبسڈی کع مر حلہ وار ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جونکنے میں لگی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کو یہ باور کررہے ہیں کہ ماضی میں گندم کے مسئلے کو پیدا کرنیوالوں کے ساتھ جوہوا تھا وہ دہرانے کے لیے ہمیں مجبورنہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم جلد عوامی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے جارہے ہیں ،ایسا نہ ہو کہ پھر سے احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو،اس لیے حکومت اس فیصلے سے باز رہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc