ضلع نگر میں ہر قسم کے گوشت کی شدید قلت،انتظامیہ لاعلم۔

نگر ( بیورو رپورٹ)مین ٹاؤن نگر چھلت میں چھوٹا گوشت ناپید کھلے عام قصائی جاری عوام کا ضلع سے باہر بکریاں لے جانے پر پابندی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میں ٹاؤن ایریاء نگر میں چھوٹا گوشت دستیاب ہے یا اور نہ ہی کسی قصائی کو اس بات کی فکر ہو رہی ہے کہ کسی قانون اور اصولوں کے تحت قصائی کی جاتی ہے ۔ ضلع سے باہر مال مویشی لیجانے پرمکمل پابندی لگا دی جائے تو علاقے کی آبادی کو تمام قسم کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ گلگت گورو سے بھینس اور گائے بیل کا گوشت لا کر پورے نگر اور ہنزہ میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے یہ مطابہ کیا ہے کہ ضلع نگر سے ے باہر ہر قسم کی مال مویشی لے جانے پر سختی سے پابندی عائد کی جائے تاکہ عوام کو چھوٹے کوشت کی سہولت دستیاب ہو۔ فکر کی بات یہ ہے کہ جس قسم کا گوشت علاقے میں فروخت ہوتا ہے وہ کسی فربہ جانور کا ہوتا ہے یا نہیں یہ سرکاری افسروں سمیت کسی کو بھی نہیں پتہ ہوتا ہے کیوں کہ اس کا کہیں بھی جانچ پڑتال کے لئے کوئی سسٹم موجود ہے ہی نہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc