ایام فاطمیہ (سلام اللہ علیہ) کا سلسلہ شروع، ضلع نگر میں مجالس کا اہتمام۔

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر میں ایام فاطمیہؑ کے حوالے مختلف امام بارگاہوں میں خواتین و مرد مجالس کا اہتمام،مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزاء منعقد کی جارہی ہیں جس میں علماء اور ذاکر دختر حضور اکرم بی بی فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہ کی اسوہء مبارکہ پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔ آج مرکزی امام بارگاہ قدیم چھلت ٹاؤن اور قدیم امام بارگاہ چھلت بالا کے علاوہ ،بر ،چھپروٹ بڈلس اور سونیکوٹ میں بھی مجالس کا انعقاد ہو گیا۔ مجالس میں علامء کرام نے دختر پیغمبر اکرم ﷺ پر پڑنے والے مصائب کا زکر کیا اور ان مصاء ب کا یاد کر کے بی بی پاک حضرت فاطمہ علیہ السلام کے کردار کو عالم اسلام کی خواتین کے لئے رول ماڈل قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں نے بی بی پاک علیہ السلام پر مظالم کے پہاڑ توڑے لیکن بی بی پاک نے کبھی بھی امت کو بد دعا نہیں دی بلکہ ان کی اصلاح کے لئے پر ودگار عالم سے فریاد کی ۔ ایام فاطمیہ کے حوالے کل صبح دس بجے قدیم امام بارگاہ چھلت پائین سے ایک جلوس بر آمد کیا جائے گا اور نماز طہرین تک مرکزی امام بارگاہ دارالخیر الکاظمین تک پہنچا دیا جائے گا ، رستے بھر میں مختلف ماتمی انجمنیں ماتم داری کریں گے اور جلوس کے اختتام پر مجلس عزاء برپا ہوگی ۔ مجلس سے مختلف علامء کرام خطاب کریں گے اور اسوہء حضرت فاطمہء زہراء سلام اللہ علیہ بیان کریں گے۔ مجلس و ماتم کے اختتام پر تمام عزاداروں میں تبرک تقسیم کیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc