عوامی نمائندوں کی عدم توجہی ضلع شگر کے کئی علاقے تعلیمی مسائل سے دوچار۔

شگر(نامہ نگار)نیالی تا وزیر پور لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کسی قسم کا گورنمنٹ ہائی سکول کا نہ ہونا حکومت کا علاقے اور تعلیم کیساتھ غداری اورعوامی نمائندوں کا علاقے کیساتھ عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نیالی تا وزیر پور ہزاروں کی آبادی کیلئے کسی قسم کی کوئی بھی ہائی سکول کے نہ ہونے سے بچے اور بچیاں پرائمری کے بعد تعلیم کو خیرباد کہنے پر مجبور ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر پور شگر سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکر افتخار چوہدری اور آغا حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں نمائندے ہائی سکول اورتعلیم کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں لیکن الیکشن گزرنے کے بعد ان علاقوں کی تعلیم کے حوالے سے توجہ دینے کیلئے نمائندوں کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ممبر اسمبلی کا اس خطے سے تعلق ہونے کے باؤجود تعلیم کیلئے اقدامات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اور اہل علاقہ منتخب نمائندے سے سخت مایوس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیالی سے وزیر پور تک ہزاروں بچے ہائی سکول کے نہ ہونیکی وجہ سے مزید تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ اگر فوری طور اس خطے مین ہائی سکول کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا تو اہل علاقہ تعلیم دشمن پالیسی کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر پور میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے ہائی سکول وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا فوری طور ہائی سکول کا قیام عمل میں لایا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc