سٹرک کی عدم دستیابی،تھورگو باشا کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا۔

شگر(پ ر) رکنِ نوجوانان و طلاب تھورگو شگر و رکنِ مجلس اسلامک سٹوڈینس شگرمصطفی علی روحانی نے کہا ہے کہ تھورگو باشہ کے عوام کو دیگر شہروں کو جانے کیلئے سخت مشکلات کا سامناہے۔ دریائے باشہ اور برالدو کی کٹاؤ کی زد میں آکر تھورگور کی جانب جانے والی سڑک تباہ ہوگئے ہیں اور سفر کے قابل نہیں لہذااس روڈ کوتستون سے تھرو کیا جائے حیدر آباد سے تھورگو جانے والہ روڈ جو کہ بین سے آگے پل تک جا ملتے ہیں۔بقام غوروچو تھورگو سے برالدو دریا کی کٹاؤ وجہ منقطع ہے۔ تھورگو، ڈیمل تک کرایہ 200 تھا جبکہ یہ روڈ دو سالوں سے بند ہے لہذا پورا باشہ کراس کر کے دوکو سے واپس آنا پڑتاہے اس مد میں کریہ بھی ڈبل ہوجاتے ہیں۔ جوکہ عام عوام کیلے مشکل بلکہ ناممکن ہے رواں سال ہی میں کئی طبی امداد نہ ہونے کی وجہ گاڑی پہنچنے تک تلف ہو گئے بہت مشکلات ہیں گاوں میں کوئی تعلیم یافتہ باشعور سرکردہ وغیرہ نہیں الیکشن سے پہلے نمائندے عوام کو سبز باغ دکھا کر غائب ہوجاتے ہیں۔ پچھلے سال دو نمبر ٹھیکہ داروں سے بندھ لگوایا تھاجس کی سراخوں سے جو پانی آتا ہے اسے گاڑی پار نہیں کرپاتی جوکہ اہل علاقہ کیساتھ سنگین مذاق ہے۔ ٹھیکیدار رقم ہڑپ کرکے کام ادھورا چھوڑتاہے کوئی نوٹس لینے والہ نہیں۔ ہم تنگ آچکے ہیں یہ روڈ مستقل نہیں لھذا مستقل روڈ کیلئے تستون سے روڈ بنایا جائے۔لھذا ہم ممبر اسمبلی عمران ندیم ،مسلم لیگ(ن) شگر کے صدر طاہر شگری اور ڈپٹی کمشنر شگرسے گزارش کرتے ہیں کہ تھورگو روڈ تستون سے تھرو کیا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc