دیامر پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریش کا سلسلہ جاری، اشتہاری ملزم کو گرفتار۔

چلاس:(شفیع اللہ قریشی)دیامر پولیس کا ضلع میں کومبنگ آپریش کا سلسلہ جاری اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا,پولیس زرائع کے مطابق دیامر پولیس کا سرچ اپریشن کے دوران تھا نہ داریل کو مطلوب اشتہاری ملزم داریل پل پر گرفتار کر کے تھانہ منتقل کیا گیا. زرائع کےمطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد صاحب کے خصوصی ڈائریکشن کے مطابق ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائریڈ رائے محمد اجمل صاحب کے خصوصی احکامات پر دیامر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا ہے اور دیامر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چکنگ کا سلسلہ جاری , شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے .اس سلسلے میں  دیامر پولیس نے اشتہاری ملزمان اور شر پسندوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ داریل کو مطلوب ملزم اشتہاری ضیاء عرف جوٹو ولد یار خان ساکن داریل جو مقدمہ علت نمبر 36/16 بجرم 109 ت پ کے تحت مطلوب تھا جن کو رادیل پل پر تعینات دیامر پولیس کا عملہ نے دوران ناکہ گرفتار کر کے تھانہ داریل منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے. واضح رہے کہ دیامر پولیس کا شر پسندوں کے خالاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے کسی بھی شخض کو قانون ہاتھ میں لینے اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc