گلگت بلتستان میں شجر کاری مہم کا آغاز،تیس لاکھ درخت لگانے کا ٹارگیٹ۔

چلاس:(شفیع اللہ قریشی) گلگت بلتستان میں موسمی اعتبار سے 30لاکھ درخت لگائیں جائینگے,پچھلے سال کی نسبت اس دفعہ اعلی قسم کے پودے اور درخت موجود ہے. فری آف کاسٹ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو فراہم کیا کیا جائے گا.شجرکاری مہم میں ساتھ دیں اور معاشی فائدہ لیں,وزیر جنگلات و جنگلی حیات عمران وکیل سیکریٹری جنگلات آصف اللہ ودیگر کی شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب,موسم بہار 2018شجرکاری مہم درخت لگاؤ زندگی بچاؤ کے حوالے سے ہائی اسکول چلاس کے گرؤنﮈ میں بہار شجرکاری مہم کا تقرریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران وکیل نے کہا کچھ لوگ جنگلات محکمہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں حقیقت کسی کو معلوم نہیں فرسٹ محکمہ آج تیزی کیساتھ آگے جارہا ہے. انھوں نے کہا درخت لگانے کے بہت سارے ہیں, ہم ہر سال بہار میں شجرکاری مہم مناتے ہیں,دیامر میں جنگلات کا غیرقانونی کٹائی ہوتی ہے جسکی وجہ سے نقصانات جنم لیتے ہیں,انھوں نے کہا علماء سے سنا ہے جو اللہ کی رضاء کےلئے ایک درخت لگالیتے ہیں گویا اس نے جنت میں اپنے لئے ایک درخت لگایا.اسی طرح انسانی صحت اور ماحولیات کے لئے درخت اپنی جگہ ایک محید معنی رکھتے ہیں,انھوں نے کہا کہ wwfادارے کے زریعے جدید ٹیکنالوجی سے چیک کیا جائے گا,.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان اصف اللہ خان نے کہا کہ جنگلات کو بڑھانے سے مختلف قسم کے فائدے حاصل ہونگے, اس شجرکاری مہم کا مقصد شعور میں ہر ایک فرد ایک پودا لگائے گا,انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال 9 لاکھ پودے لگائے گئے تھے جبکہ اس دفعہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت کمیونٹی کے ساتھ ملکر تیس لاکھ پودے لگائے جائینگے.سیکریٹری جنگلات کے مطابق کمیونٹی اور حکومت کے اشتراک سے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کرینگے.وزیر اعظم کے ہدایات کے روشنی میں گلگت بلتستان حکومت کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں زیادہ دے زیادہ پودے لگائے جائے اور قدرتی ماحوال کو برقرار رکھا جائے.اس دفعہ ہم نے شجرکاری کے لئے اس بہار ہر بشر دو شجر کا نعرہ متعارف کرایا ہے.گلگت بلتستان کا کل رقبے کا 4.2 فیصد علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے وفاقی و صوبائی حکومت جنگلات میں مزید اضافے کے لئے کوشاں ہے.گرین پاکستان منصوبے کے تحت کمیونٹی کو مفت میں پودے فراہم کئے جارہے ہیں.تاکہ قدرتی ماحول کو عالمی قوانین کے تحت برقرار رکھا جاسکے.اس دوران ﮈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک,ﮈائریکٹر ایجوکیشن امیر خان,ودیگر نے بھی خطاب کیا.بعد ازاں میﮈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنگلات آصف اللہ نے کہا کہ ٹمبر پالیسی مارچ کے آخر میں آغاز کر دیا جائے گا, انھوں نے بتایا کہ 19فروری کو میٹینگ کی کال دی گئی ہیں اسی میٹنگ میں فیصلہ کر کے عمل در آمد بھی کیا جائے گا.کے پی کے حکومت اور جی بی حکومت کے جانب سے معملات حل کر دیئے گئیے ہیں,چیف منسٹر کے میز پر ہے جلد فیصلہ آئے گا, اس کےآخر میں شجرکاری مہم بہار لوگوں کو پودے کے تحائف پیش کئے گئے اور شجرکاری کر کے مہم کا آغاز کردیا گیا.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc