حفیظ الرحمن کے دست راست پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا سخت الزام، نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ۔

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ممبر قانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جاوید حسین نے کہاہے کہ وائس چئیرمین گلگت بلتستان انوسمنٹ بورڈ راجہ نظیم الامین حفیظ الرحمان کا منی لانڈرر، فرنٹ مین ہے جو گلگت بلتستان میں نوکریوں اور ٹھیکوں سے حاصل ہونے والا ناجائز کالا دھن راجہ نظیم الامین کے نجی کمپنی کے اکاونٹس کے زرئعے سفید کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی یہ رقم متوقع تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور ممبران کی خرید وفروخت کے لیے استعمال ہوسکتی ہے اس لیے قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے فی الفور راجہ نظیم الامین کی نجی کمپنی کے تمام اکاونٹس کو منجمد کرکے تحقیقات کرے کہ راجہ نظیم الامین کے اکاونٹس میں آمدن سے زیادہ لین دین کس طرح ہورہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید حسین نے مزید کہا کہ راجہ نظیم الامین انوسٹمنٹ بورڈ کے وائس چئیرمین کی آڑ میں دراصل وزیراعلی حفیظ الرحمان کے فرنٹ مین اور منی لانڈرر کا کردار ادا کر رہا ہے گلگت بلتستان میں نوکریوں اور ٹھیکوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی اربوں کی ناجائز رقم کو سفید کرنے کے لئے وزیراعلی راجہ نظیم کی نجی کمپنی کے اکاونٹس استعمال کررہا ہے اور ان اکاونٹس کے زرئعے گزشتہ دوسالوں کے دوران کروڑوں کی لیں دین کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت ٹھیکداری نظام کے تحت چل رہی ہے دوسال کے عرصے کے دوران اربوں مالیت کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور ان ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں چند گنے چنے ٹھیکداروں کو نوازاگیا ہے اور ان ٹھیکوں کے عوض بھاری کمیشن وصول کی گئی ہے اسی طرح سرکاری ملازمتوں میں بھی ایک مخصوص علاقے کو ترجیح دی گئی ہے میرٹ کی رٹ لگانے والی حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے نیشنل ٹسٹینگ سروس کے ذرئعے بھرتیوں کا ڈرامہ رچاکر پس پردہ این ٹی ایس کے حکام سے ساز باز کرکے نوکریاں فروخت کی گئی ہیں اور عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال کے کروڑوں روپے بٹورے گئے ہیں جبکہ حقدار آج اپنے حق کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکوں اور نوکریوں سے رشوت اور کمیشن سے ملنے والے اربوں روپے کے کالا دھن کو سفید کرنے کے لئے ظاہری طور پر اپنے فرنٹ میں کو وزیراعلی نے انوسٹمنٹ بورڈ کا چئیرمین بنایا اور اندرون خانہ راجہ نظیم کی نجی کمپنی کے اکاونٹس میں رقم منتقل کی جارہی ہے وزیراعلی کی کوشش ہے کہ ان اکاونٹس میں اس کا ناجائز پیسہ محفوظ رہے جاوید حسین نے مزید کہا کہ جب سے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ہوا چکی ہے تب سے وزیراعلی اپنے پاوں تلے سے زمیں کھسکتا محسوس کر رہے ہیں اور اپنے سے ناراض اور اس کی پالیسیوں سے نالاں ممبران اسمبلی کو رام کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وزیراعلی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے راجہ نظیم الامین کی نجی کمپنیوں کے اکاونٹس استعمال ہوسکتے ہیں اس لئے قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے راجہ نظیم الامین کے کمپنی کے اکاونٹس فوری طور پر منجمد کرے اور تحقیقات کی جائیں کہ موصوف کے اکاونٹس میں آمدنی سے زیادہ لین دین کس طرح ہوئی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں دعوی کیا کہ وزیراعلی کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک ہم نہیں بلکہ مسلم لیگ کے اندر سے ہی پیش ہوگی اور ہم اس کی بھرپور حمایت کریں گے انہوں نے دعوی کیا کہ عدم اعتماد کے لئے مطلوبہ تعداد پوری ہوچکی ہے صرف اب مناسب وقت کا انتظار ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc