حضرت زہرا کی ذات مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہے زہرا کی سیرت اور فرمودات پر عمل پیرا ہوکرہ مسلمان فلاح پاسکتے ہیں

شگر (عابدشگری)معروف عالم دین اور خطیب اہلیبت شیخ محمد حسین مبلغی نے کہا ہے کہ حضرت زہرا کی ذات مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہے زہرا کی سیرت اور فرمودات پر عمل پیرا ہوکرہ مسلمان فلاح پاسکتے ہیں جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ اور خانقاہ معلی شگرمیں حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا اور ان کے آل کی قربانیوں کی بدولت دنیا قائم ہے اور زہرا مرضیہ اور ان کے آل سے تمام مصیبتیں برداشت کرکے دین اسلام کو مشکلات سے بچالیا انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا کے ساتھ امت نے ظلم کیا مگر انہوں امت کے لئے بدعا کبھی نہیں کی انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا پیکر وفا تھی انہوں اسلام کی بقاء کی خاطر ہر صعوبتیں برداشت کی اور ہمیں کردار زینبی ؑ پر عمل پیرا ہونے ضرورت ہے تاکہ دنیا اور آخرت دونوں میں فلاح پا سکے۔مرکز فقہی اہلیبیت ؑ کے زیر اہتمام شگر خانقاہ معلی میں پانچ روزہ ایام فاطمہ مجالس کا آغاز ہوگیا۔مجالس میں معروف عالم دین شیخ محمد حسین مبلغی خطاب کرینگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc