حکمران اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں تعلیم اور تربیت کو اولین ترجیحات میں شامل کریں۔ امام جمعہ شگر

شگر(نامہ نگار) صدر علمائے امامیہ شگر سید طہٰ الموسوی شمس الدین نے جامع مسجد چھورکاہ میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں تعلیم اور تربیت کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے کتابوں کی فراہمی کا بندوبست کریں ۔سردیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو کتابیں فراہم نہ کرنا تعلیمی میدان میں پیچھے کرنے زریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کوتاہی کا مرتکب نہ ہو اورجی بی حکومت تعلیمی میدان میں کوتاہی کا مظاہر نہ کریں تعلیم سے کھلواڑ کی کوشش کی گئی تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں خرچ کرکے کتابوں کی تقسیم سے بہتر ہے کہ تعلیمی معیار پر توجہ دیں۔ لاکھوں تنخواہ لینے کے باوجود سرکار کے مقابلے میں پرائیویٹ سکولوں کی بہتر کارکردگی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے اساتذہ ایک ماڈل بنیں اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں۔تعلیم پر جتنا ہوسکیں خرچ کریں۔تعلیم پر خرچ کرنے والے دوسروں کے لئے نمونہ عمل ہے

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc