ضلع نگر مین GBRSPکے تحت تقریب کا اہتمام علاقے کی تعمیر اور ترقی کیلئے اہم اقدامات اُٹھانے کا عندیہ

نگر ( اقبال راجوا) چاہتے ہیں کہ نگر اور اور GBRSPایک دوسرے کی پہچان بن جائیں ،جی بی آر ایس پی ہر شعبے میں ترقی کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے،چیف ایگزیکٹیو آفیسر جی بی آر ایس پی و سیکریٹری فائنانس گلگت بلتستان یحیٰ اخن زادہ کا چھلت میں خواتین وکیشنل ٹریننگ سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب ۔ ضلع نگر میں سیاحت کے جتنے مواقع ہیں وہ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں نہیں ہیں خوتین کو باہنر کرنے ،سیاحت اور تعلیم کے زریعے نگر میں فوری ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے ڈی سی نگر نوید احمد ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ عمائدین علاقہ کی جانب سے مہمانوں کو روایتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے ماتحت چلنے والے اس ووکیشنل سینٹر کو از سر نو فعال کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی خصوصی دلچسپی سے جی بی آر ایس پی کو تیکنیکی و مالی معاونت فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی جس پر جی بی آر ایس پی کے چیف آفیسر یحیٰ اخن زادہ نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فوری طور پر فعال کرنے کے لئے ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کرا دی ۔تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیف آفیسر جی بی آر ایس پی یحیٰ اخن زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی معاشرے اور گھرانے کی ترقی میں اس گھرانے اور معاشرے کی خواتین کا بڑا کردار ہوتا ہے ۔ خواتین ہی کسی بھی معاشرے کو ایک بہترین معاشرہ اور ایک علاقے کے لوگوں کو ایک بہترین قوم بنا سکتی ہیں ۔ ضلع نگر کے بارے میں لوگوں نے مجھ سمیت دیگر لوگوں کو بھی بہت ساری غلط باتیں بتائی ہوئی تھیں لیکن آج لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے کیوں کہ ہمیںیہاں آکر پتہ چلا کہ نگر میں لوگ کتنے اچھے ہیں ۔نگرکو کبھی گلگت تو کبھی ہنزہ کے ساتھ رکھنے سے ترقی کے دور میں شامل نہیں کیا جاتا رہا لیکن اب نگر میں عوامی زندگی کی بہتری کے لئے کھل کر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ زراعت سمیت زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں منصوبہ بندی کرنے کے لئے پورے علاقہ شینبر میں لوگوں کے سے تعاون کر کے ایک جامع سروے کرا رہے ہیں۔ سروے کی روشنی میں ہمارے پاس علاقے کی عوامی ضروریات اور ان کے مطالبات پر کام کیا جائے گا۔ تقریب سے جنرل منیجر GBRSPاشفاق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نگر میں ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ دیگرتمام زندگی کے شعبوں میں کام کرتا ہے ۔ علاقے کی عوام کوجب بھی ضرورت پڑے ہمیں بلالیں ہم ان کے پاس ضرور آئیں گے۔ ڈی سی نگر نوید احمدنے خوش آمدیدی کلمات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگر میں سیاحت کا جتنا پوٹینشل ہے وہ گلگت بلتستان کے کسی بھی دوسرے ضلع میں نہیں ہیں۔ ضلع نگر کی تیز رفتار ترقی کے لئے لازمی ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی با لخصوص سیاحت و تعلیم اور خواتین کو باہنر کرنے کے لئے بڑے منصوبے بنالئے جائیں ۔انہوں نے سیکریٹری فائنانس و چیف ایگزیکٹیو آفیسر یحیٰ اخن زادہ کا اپنی دہری مصروفیات سے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کرنے اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو اپ گریڈ کر کے ریسورس سینٹر کا درجہ دینے پر علاقے کی عوام اور اپنی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ ووکیشنل سینٹر کو اپ گریڈ کر کے وومن ریسورس سینٹر کا درجہ دے دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے پروگرام میں بچوں کا خوش آمدید کرنے پر زبر دست الفاظ میں تعریف بھی کی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر جی بی آر ایس پی یحیٰ اخن زادہ نے سینٹرکا دورہ کیا اور سینٹر میں بننے والی مختلف مصنوعات کا بھی جائزہ لیا ۔ علاقے کی عوام کی جانب سے نگر پریس نائب صدر اقبال راجوا نے سیکریٹری فائنانس ،اور اس کے ساتھ آئے ہوئے ادارے کے دیگر مہمان جنرل منیجر اشفاق احمد ،اسرار اور میڈم شاہانہ کا شکریہ ادا کیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc