ضلع شگر میں خدیجہ میموریل اسکول کے طلباء نے علاقے کا نام روشن کرلیا۔

ٓ شگر(عابدشگری) خدیجہ ابراہیم میموریل کے تحت شگر میں موجود تمام سکول فروغ تعلیم میں مصروف ۔سکول سے فارغ طلبا دیگر تعلیمی اداروں میں خدیجہ ابراہیم میموریل کانام روشن کرنے میں مگن ہوگئے سکول سے فارغ 2جڑواں بھائیوں نے حسن ابدال کیڈٹ کالج میں اسکالر شب حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق خدیجہ ابراہیم میموریل کی تعاون سے شگر کے درو دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کا جھال بچھایا ہوا ہے اور اس ادارے کی کارکردگی سرکاری اداروں کی کارکردگی سے کم نہیں ہے بتایا جاتا ہے کہ اس وقت شگر کے کونے کونے میں اس ادارے کی تعاون سے علم کا نور پھیلانے کے لئے قائم ہیں الچوڑی میں اس ادارے کی تعاون سے 2013سے ایک پرائمری سکول قائم ہے خدیجہ ابرہیم میموریل پرائمری سکول الچوڑی نے بلتستان ایلمنٹیری سیل کے تحت ہونے والے امتحانات میں پورے شگر میں ٹاپ کرلیا ہے سکول کے طالب علم شیراز مصطفیٰ ولد غلام مصطفیٰ نے 1200میں سے 993نمبر حاصل کرکے سکول کا نام پورے شگر میں روشن کردیا ہے سکول انتظامیہ کے مطابق سکول سے فارغ ہونے والا طالب علم بابر علی ولد غلام نبی نے بورڈ کے تحت ہونے والے آٹھویں کے امتحان میں پورے بلتستان میں پہلا پوزیشن حاصل کیا جبکہ 2جڑواں بھائی محمد ارشاد اور محمد ناشاد نے ٹیسٹ پاس کرکے حسن ابدال کیڈٹ کالج میں اسکالر شب حاصل کرلیا ہے سکول انتظامیہ کے مطابق پورے سکول کا رزلٹ 95فیصد رہا ہے اور آئندہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc