جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سیاسی اسیران گلگت بلتستان کی رہائی کیلئے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہرے کا پروگرام۔

اسلام آباد( پ ر) جموں کشمیر نیپ کے سینئر نائب صدر اظہر احمد کاشر نے ایک اعلامئے میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پرُامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی گرفتاریوں کے خلاف اور سیاسی اسیران گلگت بلتستان کی رہائی کیلئے 24اگست کو نیشنل عوامی پارٹی جموں کشمیر کے زیر اہتمام راولاکوٹ آذاد کشمیر میں ایک پرُامن احتجاجی مظاہرے کا پروگرام بنایا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں نیپ کے مرکزی صدر سرادر لیاقت حیات اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرُامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی بلاوجہ گرفتاریوں اور رہائی میں تاخیر کی صورت میں کے دنیا بھر میں مقیم کشمیری سیاسی اور سماجی تنظیموں نے اقوام متحدہ کو خط لکھنے اور دنیا بھر احتجاج کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc