ایس کام تھری جی صرف سنٹر تک محدود،شگر کے بیشتر علاقے اس سہولت سے محروم,کوریج کو بڑھانےکا مطالبہ۔

شگر(نامہ نگار)ایس کام تھری جی صرف سنٹر تک محدود رہ گیا شگر کے بیشتر علاقے اس سہولت سے محروم ہیں۔لوگوں نے ایس سی او حکام سے تھری جی کی کوریج کو بڑھانے اور ایس کام کی مزید ٹاور نصب کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایس کام کی جانب سے پورے گلگت بلتستان میں تھری جی فور جی سروس کے مفت فراہمی کے آغاز کے باوجود شگر کے اکثر علاقے تھری جی فور جی کی سہولت سے محروم ہیں۔جبکہ اس کی کوریج صرف شگر سنٹر کے دو کلومیٹر کی حدود تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔شگر سنٹر کے یونین کونسل مرہ پی ، گلاب پور وزیر پور سمیت شگر کے بیشتر علاقوں کے ہزاروں صارفین اس سہولت سے محروم ہے۔جس کی وجہ سے ان علاقوں کی صارفین سخت تشویش کا شکار ہیں ۔ صارفین اعلیٰ حکام سے ایک دو روز میں سروس کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اْدھر اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں عوام نے اس سلسلے میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئیے عوامی رابطہ مہم آغاز کر دیا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc