ضلع شگر میں جمہوریہ ایران کی 39سالگرہ کے موقع پر وحدت ہاؤس شگر میں تقریب کا انعقاد۔

شگر(نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین شگر کے زیر اہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کی 39سالگرہ کے موقع پر وحدت ہاؤس شگر میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں علماء کرام اوربڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین شگرکے سیکریٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری اور دیگر مقررین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سالگرہ پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔اور کہا کہ ایرانی قوم دنیا کا واحد قوم ہے جنہوں نے نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا میں اپنا مقام قائم کیا۔اور دنیا کی سپر پاور کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر کھڑیے ہیں۔ایرانی قوم نے بھوک پیاس اور پابندیاں برداشت کی لیکن ملک کی سلامتی اور غیرت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔اور دنیا کو پیغام دیا کہ وہ ایک غیرت مند قوم ہے اور کسی کے سامنے جھکنے والی قوم نہیں۔مغربی قوم ایران کی انقلاب سے خائف ہے اور طرح طرح کی طریقوں سے انقلاب کے مخالفین کو مضبوط کرکے ایران میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں لیکن ایرانی قوم نے اس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔تقریب کے آخر میں ملک عزیز پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc