حکومت گلگت بلتستان نے اہم سرکاری ادارے کو انجہانی جرمن ڈاکٹر رتھ فاو کی نام سے منسوب کردیا۔

گلگت(چیف رپورٹر)وزیر اعلی گلگت بلتستان نے لیپروسی ہسپتال امپھری کو ڈاکٹر رتھ فاو کے نام سے ماں اور بچے کا ہسپتال بنانے کے لئے منصوبے کی منظوری دے دی۔زرائع کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لیپروسی ہسپتال امپھری کو ماں اور بچے کے ہسپتال میں تبدیل کرنے کے لئے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ہیلتھ کو احکامات جاری کردیئے جبکہ منصوبے کے لئے اپنے بجٹ سے اس سال کے لئے تیس لاکھ روپے بھی ریلیز کردیئے ۔اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان نے باقاعدہ سروے کرکے اپنی رپورٹ بھی مرتب کر لی ہے اور بہت جلد اس منصوبے پر کام بھی شروع کیا جائے گا۔جبکہ امپھری اے کلاس ڈسپنسری کو پرائمری سکول امپھری میں ضم کرکے اس کو مڈل سکول بنانے کے لئے بھی احکامات جاری کردیئے ہیں۔یاد رہے کہ اے کلاس ڈسپنسری کا منصوبہ مشرف دور کا تھا مگر تاہم عدم توجہی کی وجہ سے یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا تھا جس کی وجہ سے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اس ڈسپنسری کو گرلز پرائمری سکول میں شامل کردیا جبکہ لیپروسی ہستپال امپھری کو تیس بیڈ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر اس منصوبے کو مکمل کیا جائے اور عوام کو بہترین صحت کی سہولیات پہنچائی جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc