سکوار گلگت میں محکمہ سول سپلائی کے ڈیلر نے عوام کو ماموں بنا دیا۔

گلگت (چیف رپورٹر) سکوار میں محکمہ سول سپلائی کے ڈیلر نے عوام کو ماموں بنا دیا ۔گندم کوٹے میں کمی کردی گئی ہیں اس لئے ایک تھیلا اٹا دو گھروں میں تقسیم کیا جائے گا۔عوام پریشان جبکہ محکمہ سول سپلائی کے اعلی حکام نے خاموشی اختیار کرلی۔سیکریٹری فوری طور پر ایکشن لے ورنہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر ائینگے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت کا نواحی علاقہ سکوار میں محکمہ سول سپلائی کا ڈیلر نے عوام کو اٹے کے لئے ترسانا شروع کردیا ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی اٹے کے لئے جاتے ہیں تو مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخاتا ہے جس کی وجہ سے اٹا بلیک میں خریدنے پر مجبور ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ سول سپلائی کی طرف سے پورا کوٹہ مل جاتا ہے لیکن ڈیلر اس اٹے کو بلیک میں فروخت کررہا ہے جس کی وجہ سے عوام اٹے کے لئے ترس گئے ہیں اور ائے روز لڑائی جھگڑہ روز کا معمول بن چکا ہے سکوار کے شہریوں نے محکمہ سول سپلائی کے سی ایس او ڈائریکٹر اور سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متعلقہ ڈیلر کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اس کو تبدیل کرکے کسی ایماندار شخص کو ڈیلر شپ دی جائے تاکہ عوام کو اٹا مل سکے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc