ضلع نگر میں۱۲ تا ۱۴ فروری پولیو مہم کا افتتاح ہو گیا۔

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر میں۱۲ تا ۱۴ فروری پولیو مہم کا افتتاح ہو گیا۔ ممبر اسمبلی حاجی رضوان علی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال نگر میں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد ،ڈی ایچ او ہدایت علی اور لیڈی ڈاکٹر عروج کرمانی نے پولیو کے قطرے بچوں کو پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا۔ بعد میں ڈی ایچ او نگر ہدایت علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع نگر میں اس بار نو ہزار ای سو بارہ بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم میں اکیاون موبائیل ٹیمیں،۱۳ فکس سینٹرز اور ضلع کے داخلی اور خارجی حدود مین تین فکس سینٹرز میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ ضلع نگر میں صحت کے بہتر سہولیات عوام تک پہنچانے کے لئے بیس فروری تک متفرقات جس میں ہسپتالوں کی تزئین و آرائش ، آلات و اوزار کی خریداری کے لئے ٹیندرز جاری کئے جا رہے ہیں ۔ پولیو مہم کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر ڈی ایچ او آفس میں دن بھر کی پولیو ٹیموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نگر نووید احمد جو کہ چئیرمین ہیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے پاس میٹنگ کی جاتی ہے اور تما م مقررہ اہداف کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔ ہمیں یقین ہے کہ ۱۴ فروری تک ہم تمام تر اہداف کو حاصل کر لیں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc