ٹھیکوں میں کرپشن کا معاملہ، ایکسین شگر کو فوری طور ہٹانے کا مطالبہ۔

شگر(پ ر)ٹھیکوں میں کرپشن کی خاتمے کیلئے اوپن ٹینڈر کرکے پری کوالیفکیشن کے نام پر کی جانے والی کرپشن کی سسٹم کو روکا جائے اور ایکسین شگر کو فوری طور ہٹایا جائے۔ضلع شگر کی ایک اہم میٹنگ شگر میں منعقد ہوئی جس میں بیشتر ٹھیکیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حالیہ ٹینڈر کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی ،شرکاء اجلاس نے اتفاق رائے سے حالیہ پری کوالیفکیشن کو مسترد کرکے دوبارہ کمیٹی بٹھانے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ مطالبہ کیا کہ من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے بنائے جانے والی جعلی پری کوالیفکیشن سسٹم کو ختم کرکے کوڈ اور کیٹگری میں آنے والے تمام ٹھیکیداروں کو ٹینڈر فارم دیا جائے۔تاکہ تمام ٹھیکیداروں کو منصفانہ اور یکسان مواقع فراہم ہوسکیں۔اور کرپشن کا بھی خاتمہ ہوسکے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نیا قانون کے تحت اوپن ٹینڈر کرایا جائے تاکہ پری کوالیفکیشن کے نام پر کی جانے والی کرپشن کے سسٹم کو ختم کیا جاسکے۔تمام ٹھیکیداروں نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ایکسین شگر کی موجودگی میں شگر میں شفاف ٹینڈر اور ترقیاتی کاموں کی بہتر معیار کی امید نہیں لہذا اس کرپٹ ایکسین کو فوری طور ہٹایا جائے۔بصورت دیگر نقص امن کاخدشہ ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc