شگر میں ایک ارب سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے رکھنا خوش آئند ہے، مولانا ابراہیم خلیل۔

شگر(نامہ نگار)عمران حسین صدر یوتھ ونگ الچوڑی اور مولانا ابراہیم خلیل صدریوتھ ونگ باشہ نے کہا ہے کہ ہم اہلیان شگرکی جانب سے اور خصوصا الچوڑی اور باشہ کی عوام قائدگلگت بلتستان صدر مسلم لیگ (ن)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تہہ دل سے مشکور ہے کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بارشگر میں ایک ارب سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے رکھے۔ جس پر ان کوخراج تحسین پیش کرتے ہے اور اس سے شگرمیں مسلم لیگ (ن)مزید مضبوط ہونگی ۔ تاہم موجودہ ایکسین شگرجس کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔جنہوں نے شگر تعیناتی کے بعد صرف چھٹیوں اور عیاشیوں کے سوا ء کچھ نہیں کیا۔ موجودہ ایکسین کی شگر تعیناتی شگر کیلئے زہر بن گیا ہے۔انہیں شگر کی تعمیر و ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کی ساری دلچسپی ٹھیکیداروں کیساتھ ڈیلنگ کے سوا کچھ نہیں ۔جس کی وجہ سے نہ صرف محکمہ تعمیرات عامہ شگرکی کارکردگی اور ساکھ دن بدن خراب ہورہے ہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی بدنام ہورہے ہیں۔ انکی شگر موجودگی میں شگر میں بہتر اور معیاری سکیموں کی توقع نہیں ۔لہذا انہیں فوری طور شگر سے ہٹاکر عبدالہادی کو دوبارہ شگر میں تعینات کیا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc