ونٹر کیمپ کے حوالے سے اساتذہ پر لگائے گئے الزامات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

شگر(پ ر) صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع شگر ناصر حسین نے کہا ہے کہ ونٹر کیمپ کے حوالے سے اساتذہ پر لگائے گئے الزامات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔سردیوں کی تعطیلات اور اپنے آرام کو قوم کے بہتر مستقبل اور محکمہ تعلیم کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لانے میں اساتذہ کرام قربانیاں دے رہے ہیں۔ جس کے لیے انھیں تعریفی اسناد اور مراعات کے بجائے کردار کشی کرنا تعلیم دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔ اساتذہ کو کنوینس الاؤنس سے محروم رکھا جا رہا ہے اور نہ ہی ویدر پالیسی پر عمل ہوا ہے۔ ان تمام محرومیوں کے باوجود معیار تعلیم کی بلندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ اس جد وجہد کو دوام ملے۔ اپنے اخباری بیان میں ناصر شگری نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تعلیم دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں اور اساتذہ کی قربانیوں کی قدردانی کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc