استور ویلی روڈ پر بلاسٹنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا,عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت۔

استور ( ظفر عباس افریدی )استور ویلی روڈ پر بلاسٹنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر استور ولی خان خان کے ہمراہ محکمہ تعمیرات کے ایکسین سردار پاک آرمی کے میجر عاصم حیات نے استور ڈوئیاں کے مقام پر آ ج صبح کے ٹائم بلاسٹنگ کروالی گئی جس میں پہاڈی کا بڑا حصہ کٹ کر روڈ میں گر گیا جس سے استور کا راستہ  گلگت ؛راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے منقطع ہوگیا اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور ولی خان نے کہا کہ روڈ کےدونوں اطراف میں ہیوی مشنری کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جوکہ بلاسٹنگ کے فوراً بعد روڈ سے ملبے کو ہٹاکر شام پانچ بجے تک ٹرانسپورٹ کے لئے کھولنے کی ہر ممکن کوشش کرئے گئی انہوں نے کہا کہ روزانہ کے حساب سے صبح کے ٹائم روڈ پر تعمیری کام  سے بلاسٹنگ کی جائے گئی ڈپٹی کمشنر ولی خان نے ایکسین بی اینڈ آر سرادر حسین کو ہدایات جاری کئے کہ روزانہ کے حساب سے ہر ممکن شام پانچ بجے تک روڈ کو آمدرفت کے لئے کھولاجائیں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا کرنانہ پڑئے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc