حکومت ارندو باشہ شگر کے عوام کیلئے بنیادی صحت خاص کر زچگی کے مراکز کی بہتری کے لئے جلد از جلد عملی اقدامات اٹھائیں۔

کراچی (نمائندہ خصوصی) پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان و نوجوان صحافی ذوالفقار علی کھرمنگی نے اپنے ایک پریس ریلز میں کہاہے کہ اس دور جدید میں ارندو باشہ شگر جیسے سیاحتی مقام کے مہمان نواز عوام کو ہر قسم کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا اس عظیم و مہمان نواز قوم کےساتھ ذیادتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق وہاں پر تعلیم اور صحت کے مساٸل بہت ذیادہ ہے اور وہاں کے عوام بنیادی تعلیم و صحت سے محروم ہے۔صحت کے مراکز خصوصاً زچگی کے حوالے سے درپیش تمام مسائل سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے ممبر جناب عمران ندیم،ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ میڈیکل أفیسرسے مطالبہ کیا کہ وہ ارندو کے عمومی مساٸل خصوصاً خواتین کو صحت کے متعلق درپیش مسائل حل کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc