پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

شگر(پ ر) پی ٹی آئی شگر کت رہنماء علی نادم نے کہا ہے کہ علی احمد المعروف آس بلتی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی شگر کا پی ٹی آئی میں شمولیت باریاں لینے والوں سے عوام تنگ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔آس بلتی سالوں سے ایک مخلص اور فرض شناس جیالہ رہا تھا انہوں نے پی پی پی سمیت دیگر مختلف فورمز سے نوجوانوں کی رہنماء کرتے رہے اور علاقے سے متعلق تمام مسائل کے خلاف بلا تفریق نوجوانوں کے ساتھ کھڑے رہے تاہم علاقے میں ناقص پارٹی کارکردگی اور اور کئی باریاں لینے کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہ ہونے اور مسائل کا کوئی ہرسان حال نہ ہونے جیسے مختلف وجوہات سے دل برداشتہ ہوکر پارٹی کو مکمل خدا حافظ کہنے کا فیصلہ کیا اور آس بلتی اب شگر کی روشن مستقبل کے لئے وزیر عدیل شگری کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ لاہور میں وزیر عدیل صدر پی ٹی آئی شگر اور ٹیم کے دورے کا ثمرات واضح ہونے لگے ہیں انشاء اللہ جلد بہت سارے دیگر وکٹ بھی کپتان کے کھلاڑی لے اْڑینگے۔انہوں نے کہا کہ شگر میں باریاں لینے والوں نے صرف وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیے جس کا صلہ اب عوام۔ ان۔ کو ضرور دیگی جس کا ابتداء4 ہو چکی ہے سالوں سے باریاں لینے اور مخصوس گروہ کو نوازنے والوں کو اب جواب ملے گی کہ حیلے بہانے اور جھوٹے وعدوں سے ووٹ لینے کا دور اب نہیں رہے عوام اب با شعور ہے اب صرف ملک اور علاقے کی خوشحالی کو یقینی بنانے والے ہی مستقبل کے لیڈر ہونگے اور انشاء اللہ عدیل شگری ہی عوام کے امنگوں پر پورے اترینگے اور مستقبل شگر سمیت پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی ہونگی اور عمران خان کی ملک دوست پالیسیوں سے پورا ملک خوشحال ہوگا ہم یوتھ عدیل بھائی کا بھرپور حمایت اور آس بلتی کو انقلابی کاروان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc