گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار 13سالہ بچے نے 40انچ سینگ والا ہمالین ائی بیکس کا شکار کرلیا۔

گلگت(چیف رپورٹر)گلگت بلتستان کی تاریخ میں 13سالہ بچے نے 40انچ سینگ والا ہمالین ائی بیکس کا شکار کرلیا۔بہت جلد اس کا نام گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام اباد سے تعلق رکھنے والے امام ہارون نے تحصیل گوجال کے علاقے گلکن میں 12ہزار فٹ کے بلندی پر 12دن کے محنت کے بعد ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرایا ۔انھوں نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ کا سیزن دسمبر سے جنوری تک ہوتا ہے لیکن ہمیں لائسنس دیر سے ملنے کی وجہ سے دیر سے انا پڑا جب ہم گوجال پہنچے تو مقامی کمیونٹی نے کہا کہ اپ اگلے سال اجائے لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور میں اپنے ابو کے ہمراہ گلکن کے پہاڑی پر پہنچے مسلسل 12دن کے محنت کے بعد میں نے 40انچ کا ہمالین ائی بیکس کا شکار کرلیا انھوں نے کہا کہ اپنی کامیابی پر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہیں۔اور میری خواہش ہے کہ میں ائندہ بھی یہاں پر اوں اور 56انچ کا ہمالین ائی بیکس کو اپنے نام کروں انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بہت اچھے ہیں اور مہمان نواز بھی ہے جس طرح سے گوجال کے عوام نے مہمان نوازی کی ہے میں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاکستانی دیگر ملکوں میں جانے کے بجائے گلگت بلتستان اجائے کیونکہ اس علاقے میں بہت زیادہ خوبصورتی ہے اور یہاں کے لوگ بہت ہی زیادہ مہمان نواز ہے۔ یاد رہے کہ امام ہارون اسلام اباد بیکن ہاوس میں اٹھویں جماعت کے طالب علم ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc