ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

کھرمنگ(نامہ نگار) ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے حوالے سے گردش کرتے تمام افواہیں دم توڑ گئی. ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے عمائدین کھرمنگ سے ملاقات میں اہم اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ضلعی ہیڈکوارٹر کے حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری شدہ سے نوٹفیکشن پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی آفس طولتی میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عدیل حیدر نے عمائدین کھرمنگ کے ساتھ ایک خصوصی نشت میں اعلان کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے حوالے سے کسی بھی طرح عوامی مفادات اور حکومت رٹ کو نقصان پونچنے نہیں دیا جائے گا اور اہلیان گوہری کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، زمین کی معاوضے کے حوالے سے اُنکا کہنا تھا کہ یہ میدان اس وقت دو فریقن کے درمیان عدالت اور شریعت میں متنازعہ ہے جبکہ ایک فریق نے ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے مفت دینے کا اعلان کیا ہوا ہے دوسرا فریق گوہری جو اس میدان پر قابض ہیں اُنکا زمین دینے کے حوالے سے مکمل طور پر انکاری کا قانونی طور پر کوئی جواز نہیں۔لہذا جس دن عدالت کی جانب سے جس بھی فریق کے حق میں تفصیلی فیصلہ آئے گا اُس دن حکومت مکمل معاوضہ دینے کے پابند ہونگے۔ ٹاون ایریاء کے حوالے سے کھرمنگ کے کچھ علاقوں کی جانب سے طولتی تک کو میونسپل ایریا میں شامل کرنے کے مطالبے پر اُنکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ قبل از وقت نہیں بلکہ ضلعی ہیڈکوارٹر بننے کے بعد زمینی حقائق اور ضرورت کے سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ ضلع کھرمنگ کے تمام علاقہ جات کے عمائدین کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر نے مورخہ 12 فروری کا ضلعی ہیڈکوارٹر کی افتتاح کا اعلان کیا ہے اور ضلعی ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب میں چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان خوصی طور پر شریک ہونگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc